’کافی پئیں اور کپ کھا جائیں‘

Last Updated On 28 December,2019 08:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے متعدد ممالک میں شہریوں کی بڑی تعداد کافی کو زیادہ پسند کرتی ہے، کافی کا استعمال کچھ لوگوں کی روز مرہ زندگی میں ضرورت سے زیادہ کافی کا استعمال کرتے ہیں تاہم ایک خبر کافی کے حوالے سے مزید آئی ہے جس کے مطابق پہلے ایک کپ میں کافی پئیں اس کے بعد اس کے کافی کو کھا بھی جائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کافی پینا کس کو پسند نہیں ہوتا؟ لیکن کیا آپ نے کافی کپ کھانے کے بارے میں سوچا ہے؟

نہیں ناں؟ لیکن اب آپ سوچنے کے ساتھ ساتھ ایسا کر بھی سکتے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کی ائیرلائن ائیر نیوزی لینڈ اپنے مسافروں کو ایسے کافی کپ کی پیشکش کر رہی ہے جنہیں کافی پینے کے بعد کھایا جا سکتا ہے۔

ائیر لائن کا کہنا ہے کہ یہ کپ متعارف کروانے کا مقصد آلودگی کو کم کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ائیر نیوزی لینڈ نے ٹوائس نامی کاروباری خاندان سے شراکت داری کی ہے جو کھانے قابل کپ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

ائیر نیوزی لینڈ میں صارفین کو پیش کیے جانے والے یہ کپ ونیلا فلیور میں ہوتے ہیں جو گرم چیز یعنی کافی سے پگھلتے نہیں ہیں۔

ائیر لائن کی مینیجر نکی شیو کاکہنا ہے کہ وہ سالانہ لگ بھگ 80 لاکھ کپ کافی صارفین کو پیش کرتے ہیں اور کھانے قابل کپ کو مسافر بھی پسند کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹوائس کمپنی اور ائیر نیوزی لینڈ اس حوالے سے مزید کوشاں ہیں۔

ٹوائس کمپنی کے مالک جیمی کیش مور کا کہنا ہے کہ وہ کھانے میں استعمال کی جانے والی پلیٹیں اور چمچوں کو بھی کھانے کے قابل بنانے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔