زمانہ قدیم کے انسان سالن کیسے پکاتے تھے؟

Last Updated On 29 December,2019 10:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انسان کو زندہ رہنے کیلئے خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں رہنے والے لوگ اپنے رہن سہن اور رسم ورواج کے مطابق کھانا پکاتے ہیں لیکن اب سائنسدان اس کھوج میں ہیں کہ زمانہ قدیم کے انسان کس طرح کا کھانا پکاتے تھے۔

سائنسدانوں کے ہاتھ تقریباً 4 ہزار قبل بابل اور آشوریی تہذیبوں کے ادوار سے تعلق رکھنے والی کھانے کی ایسی ترکیبیں لگی ہیں جن پر وہ انھیں دوبارہ پکانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہاں مسئلہ ہے کہ ان نسخوں پر کھانا بنانے کیلئے ضروری سامان کی فہرست تو لکھی ہوئی ہے لیکن یہ نہیں لکھا کہ انھیں پکانے کا طریقہ کیا ہے؟

زمانہ قدیم کے کھانوں کی یہ ترکیبیں تختیوں پر لکھی ہیں جن کا تعلق قدیم عراقی تہذیب سے ہے۔ ان میں سے تین تختیوں پر سالن بنانے کیلئے استعمال ہونے والی چیزوں کا ذکر ہے لیکن انھیں پڑھنا ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ بہت خراب حالت میں ہیں۔
سائنسدان دیگر ماہرین کیساتھ مل کر ہزاروں سال پرانی کھانے کی ان ترکیبوں کو زمانہ جیدید کے مصالحوں کا استعمال کرکے تیار کرنا چاہتے ہیں۔

پکوانوں کی تاریخ کے بارے میں تحقیق کرنے والے مختلف ممالک کے سائنسدان، ذائقوں کے ماہرین اور پکوانوں کے قدیم ترین نسخے پڑھنے کے ماہرین مل کر دنیا کے قدیم ترین پکوانوں کو دوبارہ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔