آسمان پر اڑتے ہزاروں پرندوں کی فارمیشنز کا خوبصورت نظارہ

Last Updated On 30 December,2019 12:11 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) ہر شام کو بیک وقت ہزاروں پرندوں کے گھر واپس جانے کا نظارہ تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن ایسا نظارہ شاید ہی پہلے کبھی آپ کی نظر سے گزرا ہو۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے منظرِ عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت ہزاروں پرندوں پر مشتمل یہ جھنڈ غروبِ آفتاب کے وقت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

برطانیہ کی کاؤنٹی شارپ شائر میں آسمان پر اْڑتے ہزاروں پرندوں کا جھنڈ بار بار اپنا رْخ تبدیل اور نئی فارمیشنز تخلیق کرتا ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے بادل ہلتی جلتی شکلیں تبدیل کرنے کا منظر پیش کر رہے ہوں۔