بھار ت میں ٹریفک اہلکاروں کی جگہ مجسمے ڈیوٹی کرنے لگے

Last Updated On 02 January,2020 09:42 am

بنگلور: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاسٹ کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلور میں حکام نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی حربہ اپناتے ہوئے پولیس میں مجسموں کو شامل کر لیا۔

ان مجسموں کو ٹریفک پولیس افسروں کی وردیاں پہنائی گئی ہیں جس میں ہیٹ، سفید شرٹ اور روشنی منعکس کرنیوالی کوٹی شامل ہے جس پر پولیس کا نشان بھی بنا ہوا ہے، ان مجسموں کو بڑے چوراہوں پر اس امید سے رکھا گیا ہے کہ یہ ڈرائیورز کو قوانین پر عمل کرنے پر مائل کرینگے، کچھ مجسموں کو دھوپ کے چشمے اور چہرے کے ماسک بھی پہنائے گئے ہیں۔
 

Advertisement