ایک سال کے دوران دو بار جڑواں بچوں کی پیدائش، خاتون خود بھی حیران

Last Updated On 08 January,2020 06:45 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کچھ ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جس کو پڑھ کر عوام کافی خوش ہوتی ہیں جبکہ کچھ خبریں افسردہ بھی کر دیتی ہیں، تاہم اسی طرح کی خوشخبری والی ایک خبر امریکا سے آئی ہے، جہاں پر خاتون کے ہاں ایک سال کے دوران دو بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ بام بیچ کی خاتون نے ایک سال کے دوران 2 بار جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ جس نے دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ 

الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019ء میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019ء میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس پر خاتون نے خوشی کا اظہار کیا تاہم کچھ ہفتوں ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ دوبارہ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں جس پر خاتون خود بھی حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔

الیگزینڈریا ولسن نے 2019ء میں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور اس بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ اس مرتبہ بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

الیگزینڈریا ولسن کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا البتہ ان کے بچے زندہ نہیں بچ سکے تھے۔
 

Advertisement