کرونا سے بچاؤ کیلئے بھارتی پولیس کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 19 March,2020 06:29 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں اور ایسے میں بھارتی پولیس نے آگاہی کے لیے دلچسپ و عجیب انداز اپنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کے ایک شہر کی پولیس نے کرونا کے لیے حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے انوکھا انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار رقص کرتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ اس دوران تمام اہلکاروں نے اپنے چہروں کو ماسک سے بھی ڈھکا ہوا ہے۔

اس سے قبل بھارتی خواتین کا ’کرونا بھاگ جاؤ‘ گانا بھی وائرل ہوا تھا، اس کے علاوہ ہولی کے تہوار کے موقع پر بھی ممبئی میں کورونا وائرس کو ایک شیطان تصور کر کے اس کا پتلا بنا کر بھی جلایا گیا۔

کرونا وائرس نے بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جہاں اب تک 170 افراد متاثر اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
 

Advertisement