ماسک نہ پہننے کی سزا ’پش اپس‘

Last Updated On 14 July,2020 06:07 pm

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا سے ایک انوکھی خبر آئی ہے جہاں پرماسک نہ پہننے والے شہریوں کو سزا کے طور پر ’پش اپس‘ لگوائے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ہدایت دی جارہی ہے لیکن بہت سے لوگوں کی جانب سے اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

متعدد ممالک میں ایس او پیز اور ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کو سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ لیکن اب حال ہی میں انڈونیشیا میں ماسک نہ پہننے والوں کو ایک انوکھی ہی سزا دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں حکام نے ماسک نہ پہننے والوں کو سزا کے طور پر  پش اپس  لگوادیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو شخص باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال نہیں کرے گا تو اس سے سڑک پر ہی  پش اپش  لگوائے جائیں گے۔

پولیس کی اس منفرد سزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں سڑک پر لوگ پش اپس لگا رہے ہیں۔
 

Advertisement