2 فٹ 10 انچ کی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش، ڈاکٹر حیران

Published On 14 September,2020 05:20 pm

واشنگٹن: (نیٹ نیوز) امریکا میں 2 فٹ 10 انچ کی حامل عورت کے ہاں بچے کی پیدائش پر ڈاکٹرز حیران رہ گئے، ڈاکٹروں نے ٹریشا ٹیلر نامی خاتون کو حمل اور پیدائش کے حوالے سے سنگین خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 31سالہ ٹریشا میں پیدائشی نقص تھا جب وہ پیدا ہوئی تو اسکی 150 ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، اس میں جینیاتی بیماری اوسٹیو جینسس امپرفیکٹا کی تشخیص ہوئی تھی جس میں ہڈیاں انتہائی کمزور ہو جاتی ہیں۔ ٹریشا کا قد 2 فٹ 10 انچ ہے اور اس نے مائیکل سے شادی کی جسکا قد 6 فٹ ایک انچ ہے۔

ڈاکٹروں نے ٹریشا کو ماں بننے کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تمہارا قد بہت چھوٹا ہے اور بچے کو سنگین مسائل ہو سکتے ہیں، تاہم ٹریشا اور مائیکل نے مثبت سوچ اپناتے ہوئے بچہ لینے کا فیصلہ کیا، انکے ہاں چار سال قبل بڑے آپریشن سے بچے کی پیدائش ہوئی، بچہ نہ صرف صحتمند ہے بلکہ اسے ہڈیوں کی جینیاتی بیماری بھی نہیں۔

ٹریشا نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا میں مر سکتی ہوں لیکن میں نے منفی خیالات کو جھٹک دیا،لوگوں کو اب بھی یقین نہیں ہوتا میں نے بچے کو جنم دیا ، میں اپنے شوہر اور بچے کیساتھ بہت خوش ہوں۔
 

Advertisement