48 سال بعد لائبریری کی 2 کتابوں کی بذریعہ ڈاک واپسی

Published On 04 October,2020 10:19 am

لندن: (روزنامہ دنیا) 48سال قبل پڑھنے کیلئے لی گئی دو کتابیں ہمپشائر لائبریری کو واپس مل گئیں، کتابیں واپس بھیجنے والے نے تاخیر کرنے پر معافی نامہ بھی ارسال کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 2 نایاب کتابوں میں تھامس دی ٹینک انجن اور لرننگ ان کلرز سیریز کی ایک کتاب شامل ہیں جو لائبریری کو ڈاک کے ذریعے واپس بھیجی گئی ہیں۔ کتابوں کیساتھ ایک شخص کی جانب سے بھیجے گئے نوٹ پر اینڈی نامی شخص کے دستخط تھے جنہوں نے ان کتابوں کو اتنا عرصہ رکھنے پر انتظامیہ سے معافی مانگی ہے۔

ہمپشائر کاؤنٹی کونسل نے ان کتابوں پر تاخیر سے واپس آنے کی فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
 

Advertisement