10 سالہ بچے نے بڑے بڑوں کو مات دیدی، اُردو ٹائپنگ سپیڈ 110 الفاظ فی منٹ

Published On 08 October,2020 06:27 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں کے رہائشی سعد الرحمن کو 10 سال کی کم ترین عمرمیں اردو ٹائپنگ میں 110الفاظ فی منٹ ٹائپ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

اردو ٹائپ مشکل ترین ٹائپ کہلاتی ہے کوئی بھی ادارہ سلیکشن کیلئے اردو ٹائپ 30الفاظ فی منٹ کی ڈیمانڈ کرتا ہے مگر سعد الرحمن نے وہ کر دکھایا جو اس عمر میں شاہد ہی کوئی نہ کرسکے۔ سعدالرحمن سکول سے واپس آ کر گھر میں اپنی بہن کے ساتھ کھیل کود کے بعد ٹائپنگ کی باقاعدہ پریکٹس کرتا ہے اور مستقبل میں ٹائپنگ میں ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔

چشتیاں کے رہائشی سعد الرحمن، جس کی عمر دس سال ہے، نے اُردو اور انگلش میں ٹائپ سپیڈ کر کے سب کو حیران کر دیا دس سالہ بچے کی اُردو میں ٹائپنگ سپیڈ 110 جبکہ انگلش میں ٹائپنگ سپیڈ 90 الفاظ فی منٹ ہے۔

سعد الرحمن کے والد کا کہنا ہے کے میرا بیٹا پاکستان کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں حکومت سپورٹ کرے تو ایسے بچے مستقبل میں سافٹ وئیر انجنیئر بن سکتے ہیں۔
 

Advertisement