'بھلکڑ افراد' کو سائنس دانوں نے خوشخبری سنا دی

Published On 19 December,2020 10:16 am

اوٹاوا: (روزنامہ دنیا) بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ اکثر اوقات اہم باتیں بھول جاتے ہیں لیکن باتیں بھولنے والے لوگ سن کر خوش ہوجائیں گے کہ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنس دانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ باتیں بھولنا انتہائی ذہین ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر بلیک رکلینڈ کا کہنا تھا کہ  یہ اہم ہوتا ہے کہ دماغ غیر متعلقہ چیزوں کو بھول جائے اور اصل مقصد پر توجہ مرکوز رکھے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے دماغ چیزوں کو بھول جاتے ہیں وہ بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت کے حامل لوگ ہوتے ہیں کیونکہ ان کے دماغ یکسو ہوتے ہیں۔

پروفیسر بلیک رکلینڈ کے مطابق باتیں بھولنے والے دماغ صحت مند میموری سسٹم کے حامل ہوتے ہیں اور وہ بالکل ایسے ہی کام کررہے ہوتے ہیں جیسے ایک صحت مند اور ذہین انسانی دماغ کو کرنا چاہیے۔
 

Advertisement