عنبر میں قید 10 کروڑ سال قدیم پھول کی دریافت

Published On 28 December,2020 12:12 pm

اوریگون:(روزنامہ دنیا) امریکی سائنسدانوں نے میانمار سے ایک ایسے پھول کا رکاز دریافت کرلیا ہے جو 10 کروڑ سال قدیم ہونے کے باوجود صحیح سلامت ہےکیونکہ یہ ایک شفاف عنبر کے ٹکڑے میں قید ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دریافت میانمار میں عنبر کی ایک کان سے ہوئی ہے جو شمالی نصف کرے میں خطِ استوا کے قریب ہے تاہم جس وقت یہ پھول وجود میں آیا تھا تب خود میانمار کا یہ پورا علاقہ ہی قطب جنوبی کے قریب واقع تھا اور ماضی کے عظیم الشان براعظم ‘‘گونڈوانا لینڈ’’ کا حصہ تھا۔

میانمار سے دیافت ہونے والا پھول، جسے ‘‘والویلوکیولس لیرسٹامینیس’’ کا سائنسی نام دیا گیا ہے کو ‘‘کرسمس فلاور’’ کہا جاتا ہے لیکن یہ نہ صرف دس کروڑ سال قدیم ہے بلکہ موجودہ کرسمس فلاور سے قدرے مختلف بھی ہے ۔ اس دریافت کی تفصیلات ‘‘جرنل آف دی بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکساس’’ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔
 

Advertisement