امریکا: سنگدل ماں نے اپنے سات بچوں کو قتل کر دیا

Published On 14 Apr 2014 09:00 AM 

امریکا میں سنگدل خاتون نے اپنے سات بچوں کو قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یتھا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست Utah میں شہری کو گھر کے گیراج کی صفائی کے دوران ایک بچے کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو مختلف جگہوں سے باکس میں بند چھ مزید بچوں کی لاشیں ملی۔ megan huntsman نامی خاتون نے دس سال کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کو پیدائش کے فوری بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔