ایرانی انتخابات میں پولنگ جاری،حسن روحانی،ابراہیم رئیسی میں سخت مقابلہ

Published On 19 May 2017 02:59 PM 

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں ووٹ ڈالا،پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالنے سے پہلے سپریم لیڈر نے وہاں موجود عملے کے ارکان اور ووٹروں سے مختصر خطاب بھی کیا۔

تہران:(دنیا نیوز) ایران کے صدارتی انتخابات میں پولنگ جاری ہے،سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں ووٹ ڈالا،تہران کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالنے سے پہلے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے وہاں موجود عملے کے ارکان اور ووٹروں سے مختصر خطاب بھی کیا،ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی اور قدامت پسند ابراہیم رئیسی میں سخت مقابلہ متوقع ہے،صدر روحانی دوسری مرتبہ میدان میں ہیں،ایرانی آئین کے مطابق اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ نہیں لے سکا تو ایک ہفتے بعد دوسرا مرحلہ منعقد کیا جائے گا۔