ٹرمپ کم جونگ ملاقات کیلئے 12 جون کی تاریخ مقرر

Last Updated On 11 May,2018 09:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان تاریخی ملاقات کی تاریخ طے۔ دونوں رہنما بارہ جون کو سنگاپور میں ملیں گے، صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے تاریخی ملاقات کی تاریخ اور جگہ کا اعلان کر دیا۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ 12 جون کو سنگاپور میں کم جونگ اُن سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے اس ملاقات کو دنیا میں امن کے قیام کے لیے اہم قرار دے دیا۔ کم جونگ ان اس سے پہلے جنوبی کوریا اور چین کے صدور سے ملاقات کر کے ایٹمی تجربات روکنے پر رضا مندی ظاہر کر چکے ہیں۔