روسی خلائی راکٹ کی ہنگامی لینڈنگ، خلاباز حادثے میں محفوظ رہے

Last Updated On 11 October,2018 06:51 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے سیوز نامی خلائی راکٹ کو فضا میں چھوڑے جانے کے کچھ دیر بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے اسے ہنگامی طور پر قازقستان اتار دیا گیا۔

خوش قسمتی سے خلائی راکٹ میں سوار دونوں خلاباز حادثے میں محفوظ رہے۔ناسا حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ راکٹ میں سوار دونوں افراد سے رابطے میں ہیں۔اسپیس راکٹ میں سوار ایک شخص کا تعلق روس جبکہ دوسرے کا امریکا سے ہے۔
 

Advertisement