بھارتی فوج طاقت میں اندھی، مزید 2 کشمیری شہید، 9 گرفتار کر لئے

Last Updated On 26 October,2018 11:08 am

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج طاقت میں اندھی ہو گئی، نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بارہ مولا میں آج مزید دو کشمیریوں کو شہید اور 9 کو گرفتار کر لیا، بھارتی قبضے کے خلاف کل کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔

 

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، بارہمولا میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا، قابض فورسز نے بانڈی پورہ اور بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کرکئی دیہات کا محاصرہ کیا اور آج مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ 9 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

بدھ سے جاری ریاستی دہشت گردی میں اب تک 10 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے، کشمیریوں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ہڑتال کی کال پر کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا جبکہ متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی قبضے کو 71 سال پورے ہونے پر کل کشمیری یوم سیاہ منائیں گے، وادی میں مکمل شٹ ڈاؤن اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

 

Advertisement