مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی جاری، مزید دو نوجوان شہید

Last Updated On 30 October,2018 10:36 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، پلوامہ میں مزید دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا، سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی آگ لگا دی۔

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے پلوامہ کے علاقے ترال میں آج پھر قیامت ڈھا دی، سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی افواج نے دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا اور ایک رہائشی گھر کو آگ لگا دی۔

ادھر شوپیاں میں روز روز کے سرچ آپریشن سے تنگ آ کر لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو مظاہرین پر آنسو گیس کے شیلز اور چھرے برسائے گئے جس سے ایک صحافی سمیت درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان نریندر مودی کی وجہ سے بندوق اٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

Advertisement