ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم کی بےعزتی کر دی، ویڈیو وائرل

Last Updated On 06 December,2018 11:26 am

بیونس آئرس: (ویب ڈیسک) ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم مودی کی بے عزتی کر دی، اس موقع پر مودی کے چہرے پر شدید شرمندگی کے ابھرے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ارجنٹائن میں 30 نومبر کو 2 روزہ دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی 20 اجلاس ہوا، اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت20 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ ترک صدر اپنی اہلیہ ایمن اردوان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوران اجلاس فوٹو سیشن کے دوران ترک خاتون اول اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے ہیں تاہم جیسے ہی بھارتی وزیر اعظم نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ترک خاتون اول نے فوراً اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ ترک خاتون اول کی جانب سے اپنی بے عزتی کیے جانے پر مودی کا چہرہ دیکھنے والا تھا۔

ایمن اردگان نے تو مودی کو نظر انداز کردیا لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکا اور ترک خاتون اول کی بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کرنے اوران کی بے عزتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

Advertisement