فرانس :خاتون پروفیسر کے قتل کے الزام پر پاکستانی نوجوان گرفتار

Last Updated On 06 December,2018 05:27 pm

پیرس:‌(روزنامہ دنیا) یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے انگلش ٹیچر کو حلق میں چُھرا گھونپ کر قتل کیا:پولیس

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو چاقو سے قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص نے پیرس کے نواحی علاقے میں یونیورسٹی کے باہر ایک خاتون ٹیچر کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا تھا، 66 سالہ مقتولہ مقامی یونیورسٹی میں انگلش پڑھاتی تھیں۔پولیس نے کہاملزم نے ٹیچر کے حلق میں چھرا گھونپ کر اسے قتل کیا۔ مشتبہ شخص اسی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے جس میں مقتولہ پڑھاتی تھیں۔ 

Advertisement