صدر ٹرمپ کی کرد فوج پرحملے کی کوشش پر ترکی کو معاشی تباہی کی دھمکی

Last Updated On 14 January,2019 09:59 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ شام میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد کرد فوج پر حملے کی کوشش کی تو اسے معاشی طور پر تباہ کر دیں گے۔

امریکی صدر نے ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے ٹویٹ میں ترکی کو شام میں کردوں پر حملے سے بازرہنے کے لیے خبردار کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر اس نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد وہاں موجود کرد افواج پر حملے کی کوشش کی تو وہ انقرہ کو معاشی طور پر تباہ کردیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ کرد ترکوں کو اشتعال دلائیں، امریکی صدر نے اپنی فوج کے شامے سے انخلا کے فیصلے کا دفاع بھی کیا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل ترکی کی قیادت سے شام میں موجود امریکی فوجیوں کے محفوظ انخلا کیلئے مدد مانگی تھی۔ تاہم خطے میں اپنے اتحادی کردوں کے تحفظ کیلئے ترکی کو دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔