سی پیک سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہونگی، وزیراعظم

Last Updated On 03 January,2019 11:35 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اورترکی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا انقرہ میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اورترکی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیراعظم نے کہا کہ کہ ہم سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار بنانے کے لیے اقدامات اور ملک میں گورننس کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ پاکستان میں اگلے پانچ سالوں میں پچاس لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کا ترکی کے ممتاز تاجروں اور صعنتکاروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، پاکستان میں سی پیک منصوبے سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہونگی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چین کی مدد سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں۔