روس کے صدر پوٹن کا سربیا پہنچنے پر شاندار استقبال

Last Updated On 18 January,2019 02:02 pm

بلغراد: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادی میر پوٹن سربیا کے دورے پر دارلحکومت بلغراد پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران ایک خوبصورت شیفرڈ پپی نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن یورپ میں سفارتی مہم کے دوران سربیا کے دورے پر پہنچ گئے، بلغراد ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دارالحکومت کی سڑکوں پر 30 ہزار افراد اکٹھے ہو گئے اور مہمان صدر کو تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔

اس دوران ایک خوبصورت شیفرڈ پپی روسی صدر کو بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ روسی صدر نے قدیم چرچ کا بھی دورہ کیا۔ روسی صدر اپنے دورے کے دوران سربیا سے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے اور خطے کی صورتحال میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے سمیت ایجنڈے پر مذاکرات کریں گے۔