پاکستان کے بہتر گورننس کیلئے اقدامات ناکافی ہیں، یورپی یونین کا خط

Last Updated On 26 December,2018 06:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے مطالبات کی طویل فہرست پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی جی ایس پی مراعات برقرار رکھنی ہیں تو سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے، سفارشات پر عمل درآمد کیلئے 2019ء کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔

ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان کیلئے ایک اور مشکل، یورپی یونین کی جانب سے بچوں، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور غیر ملکی این جی اوز پر پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ، جون 2019ء تک عملدرآمد نہ ہونے پر جی ایس پی مراعات ختم کرنے کی دھمکی دیدی۔

یوپی یونین نے حکومت کو خط لکھا ہے کہ پاکستان کے مستحکم ترقی اور بہتر گورننس کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔ کارخانوں میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور خواتین کے حقوق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، پاکستان بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق قوانین کا ازسرنو جائزہ لے اور جیلوں میں تشدد کا خاتمہ کرے۔ جون 2019ء تک ان سفارشات پر مکمل عمل درآمد نہ کیا گیا تو جی ایس پی مراعات بھی نہیں ملیں گی۔

دوسری جانب وزارت تجارت حکام کا موقف ہے پاکستان عالمی قوانین پر علمدرآمد کر رہا ہے۔ یورپی یونین اور ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پاکستان کی بہتری کے لئے ہیں۔
 

 

Advertisement