مقبوضہ کشمیر: نوجوانوں نے سرچ آپریشن ناکام بنا دیا، برف کے گولوں سے مقابلہ

Last Updated On 10 February,2019 12:26 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پالائی دیوار بن گئے، پتھروں اور برف کے گولوں سے مقابلہ کیا۔

کشمیری نوجوان ضلع کلگام کے گاؤں کیلام میں بھارتی فوج کے آپریشن میں رکاوٹ بن گئے۔ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فورسز پر پتھر اور برف کے گولے پھینکے۔

بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔ کل مقبوضہ وادی میں معروف کشمیری رہنما شہید مقبول بھٹ کی برسی پر مکمل ہڑتال ہو گی۔
 

Advertisement