مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید شہری کی نماز جنازہ ادا

Last Updated On 07 February,2019 03:55 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والےعرفان احمد شیخ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ شدید برف باری کے باوجود جنازے میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

ضلع پلواما کے علاقے چکورا میں شہید عرفان احمد شیخ کے جنازے میں شدید برف باری کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ بھارتی فوج نے احتجاج کے خوف سے شہر کی شاہراہوں پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، علاوہ ازیں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی تھی اس کے باوجود تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شہید کا جنازہ چار بار پڑھا گیا۔

بڑی تعداد میں شرکا کے اکٹھے ہونے کے سبب جنازہ ایک بڑے مظاہرے کی شکل اختیار کر گیا، آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ اس موقع پر کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج پر شدید پتھراو کیا۔ جس کے جواب میں بھارتی فوجی ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔


 

Advertisement