مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور مہذب دنیا کیلئے کھلا چیلنج ہے: شہباز شریف

Last Updated On 05 February,2019 11:18 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور مہذب دنیا کیلئے کھلا چیلنج ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کشمیریوں نے اپنے صبر و استقامت سے قابض بھارتی فوج کو شکست دے دی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور پوری مہذب دنیا کیلئے امن و انصاف کا کھلا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک رہے گا، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن تشکیل دے۔