مقبوضہ کشمیر: سکول میں پُراسرار دھماکے سے 28 بچے زخمی

Last Updated On 13 February,2019 03:58 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں سکول میں دھماکے سے 28 بچے زخمی ہو گئے۔ طلبا سردیوں کی چھٹیوں میں ٹیوشن پڑھ رہے تھے۔

ضلع پلواما کے گاؤں نربل کے سکول میں دھماکا ہوا۔ جس کے فورا بعد بھارتی پولیس سکول میں پہنچ گئی۔ بعد ازاں کشمیری نوجوانوں اور بھارتی پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

زخمی بچوں کو کاکاپورہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ کشمیری میڈیا نے اسے پراسرار دھماکہ قرار دے دیا۔
 

Advertisement