حریت رہنما مقبول بٹ کی 35 ویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

Last Updated On 11 February,2019 11:23 am

وادی: (دنیا نیوز) شہید حریت رہنما مقبول بٹ کی 35 ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، وادی میں جگہ جگہ بھارتی فورسز تعینات ہے، مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ جبکہ انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی کال پر وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے، مساجد میں شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سری نگر کے لال چوک میں مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھارت مخالف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ کشمیریوں نے بھارت سے مقبول بٹ اور افضل گرو کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

کٹھ پتلی اتنظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی، جگہ جگہ فوج تعینات ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارت نے پانچ کشمیریوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ کشمیریوں کی جدوجہد سے ڈرے بھارت نے آزادی کے لیے لڑنے والے مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو تہار جیل میں پھانسی دے دی تھی۔
 

Advertisement