صدر ٹرمپ کی بیٹی ہونا دنیا کا مشکل ترین کام ہے، ایوانکا

Last Updated On 07 March,2019 09:55 am

واشنگٹن: (ویب ڈسیک) امریکی صدر ٹرمپ سے دنیا ہی نہیں ان کی اپنی بیٹی بھی پریشان نظر آتی ہیں۔ایک تقریب میں صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بے ساختہ اس کا اظہار بھی کر دیا۔

ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔ واشنگٹن میں حکومتی ارکان اور صحافیوں کی سالانہ تقریب میں بات کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ میڈیا کو یہ مذاق لگتا ہے کہ میں صدر ٹرمپ کے گھر پیدا ہوئی، سوچیں لوگ وہ کام کرتے ہیں جو ان کو دیا جاتا ہے۔

اب جیسا صدر ٹرمپ کی بیٹی ہونا ہے تو کیا یہ دنیا کا مشکل ترین کام نہیں ہے؟