ٹرمپ کا متنازع اقدام، ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں پر جواب طلبی منسوخ کر دی

Last Updated On 07 March,2019 09:46 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے ایک اور متنازع اقدام اٹھا لیا، ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر سی آئی سے جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے سے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر جواب طلبی کی پالیسی منسوخ کر دی۔ صدرکے حکم کے بعد سی آئی اے کے اختیارات بڑھ گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ڈرون حملوں کے لیے فوج کی بجائے سی آئی اے پر انحصار کرنا ہو گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے وسیع پیمانے پر ڈرون حملوں کے لیے سی آئی اے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس فرسٹ کی رہنما ریٹا سیمیون نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ غیر ضروری اور انتہائی خطرناک ہے۔