کشمیری عوام کی یاسین ملک کی جماعت پر پابندی کے خلاف آج مکمل ہڑتال

Last Updated On 24 March,2019 03:56 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاست دہشت گردی اور حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت پر پابندی کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ قابض بھارتی حکومت نے دو روز قبل جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔

حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھارتی پابندی کے فیصلے پر حریت قیادت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

قابض بھارتی حکومت نے دو روز قبل جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی تھی۔
 

Advertisement