وائٹ ہائوس میں مسلمانوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

Last Updated On 15 May,2019 12:26 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں مسلمانوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں مسلم ممالک کے سفرا اور سفارتی عملے نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے موقع پر لوگ مل کر امید، تحمل اور امن کی جستجو کرتے ہیں۔ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مقدس مہینہ ہے۔

آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر کے موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہیں۔
 

Advertisement