امریکی صدر ٹرمپ کی جاپان کے نئے بادشاہ سے شاہی محل میں ملاقات

Last Updated On 27 May,2019 09:41 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے پہلے رہنما ہیں جو جاپان کے نئے بادشاہ سے ملے ہیں۔ ٹوکیو کے شاہی محل میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے نئے جاپانی بادشاہ نارو ہیتو سے ملاقات کی۔ وہ خاتون اول کے ساتھ شاہی محل پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بادشاہ نارو ہیتو نے صدر کا تعارف شاہی خاندان کے افراد سے کروایا۔ اس موقع پر جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے بھی موجود تھے۔
 

Advertisement