ایران پر حملے کی قیمت امریکا اور اسرائیل کوچکانی ہو گی: سربراہ حزب اللہ

Last Updated On 02 June,2019 11:46 am

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے وارننگ دی ہے کہ ایران پر حملے کی قیمت امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو چکانی ہو گی۔ جنگ کی صورت میں تل ابیب پہلا نشانہ ہو گا اور جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ یہ بات انہوں نے ٹی وی پر خطاب میں کی۔

حزب اللہ کے سربراہ نے امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کر دیا، حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں ایران کیخلاف کوئی بھی جنگ صرف ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی، انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی فوجیوں اور مفادات کو مٹا دیا جائے گا، حسن نصراللہ کا خطاب بیروت میں ہزاروں افراد نے سنا۔

 

Advertisement