چین میں شدید بارشوں سے آنیوالے سیلاب نے تباہی مچا دی

Last Updated On 13 June,2019 09:34 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے چھ شہروں میں تباہی مچا دی جس سے 17 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے۔ سیلاب سے 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

چین کےجنوبی علاقوں میں تیزبارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، سیلاب نے 38 کاؤنٹیز اور 6 شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں۔

درجنوں گھر پانی میں ڈوب گئے، حکام نے سیلاب کی زد میں آنے والے تین سو طلبا اور اساتذہ کو ریسکیو کیا۔ شاؤڈنگ ٹاؤن میں مقامی انتظامیہ نے 1500 افراد کو ریسکیو کیا۔ سیلاب سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
 

Advertisement