ناروے کی مسجد میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک زخمی

Last Updated On 10 August,2019 11:36 pm

اوسلو: (ویب ڈیسک) ناروے کی ایک مسجد میں مسلح شخص نے فائرنگ کر ڈالی۔ جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ مسلح شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے میں مسلح شخص نے مسجد میں فائرنگ کر ڈالی، مسلح شخص نے النور اسلامک سینٹر میں فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: مساجد میں فائرنگ، 49 افراد جاں بحق

مسجد کے ڈائریکٹر عرفان مشتاق کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی عمر 72 سال ہے۔ مسلح شخص کے پاس دو چھوٹے ہتھیار تھے، مسجد میں گولیاں چلانے سے قبل اس نے شیشے توڑے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والی بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی۔

مسلح شخص نماز جمعہ کے بعد مسجد میں داخل ہوا اور خود کار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور نے کئی بار گن ری لوڈ کی اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کرتا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اس دوران ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے ویڈیو بناتا رہا اور انٹرنیٹ پر براہ راست دکھاتا رہا۔
 

Advertisement