آرٹیکل 370 کیخلاف سابق بھارتی فوجی، ریٹائرڈ بیورو کریٹس کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Last Updated On 17 August,2019 11:30 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت کے سابق فوجی اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے پٹیش دائر کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیشن فائل کرنے والے 6 افراد میں سابق ائیروائس مارشل کپیل کاک، ریٹائرڈ میجر جنرل اشوک مہتا شامل ہیں۔ سابق سول سروس افسران ہندل حیدر،امیتابھ پانڈے اورگوپال نے بھی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائرکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہوم منسٹری گروپ سے تعلق رکھنے والے افسررادھا کمار بھی پٹیشن فائل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا اقدام غیرآئینی ہے۔
 

Advertisement