صدر ٹرمپ کا افغانستان میں بھارت کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار

Last Updated On 22 August,2019 09:05 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان داعش کے خلاف کارروائی کر رہا ہے لیکن انڈیا کچھ نہیں کر رہا، انہوں نے افغانستان میں بھارت کے کردار پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے افغانستان میں مزید انیس سال رہیں، انہوں نے کہا کہ روس، ایران، ترکی اور افغانستان کو بھی داعش کے خلاف مزید لڑنا ہوگاؕ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں موجود ہے لیکن داعش کے خلاف نہیں لڑ رہا، پاکستان کچھ کارروائی کر رہا ہے۔ انھوں نے بھارت کے کردار کے حوالے سے شکوک و شبہات کا بھی اظہار کیا۔
 

Advertisement