امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے، صدر حسن روحانی

Last Updated On 27 August,2019 10:17 pm

تہران: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے جی سیون سربراہ اجلاس کے اختتام میں ایرانی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جب تک ایران پر سے اقتصادی پابندیاں نہیں ہٹائی جائینگی، تب تک امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملاقات کی خواہش مسترد کر دی ہے۔ جی سیون سربراہ اجلاس کے اختتام پر فرانسیسی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا لپ کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں ایران کے صدر سے ملنا چاہیں گے۔ ایران کے ساتھ نئے معاہدے میں جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربوں پر پابندی لگائیں گے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے جواب دیا کہ جب تک امریکا ایران پر سے غیر قانونی پابندیاں نہیں ہٹائے گا، تب تک مذاکرات کو کوئی امکان نہیں، امریکا پہلے ایران کے حقوق کا احترام کرے۔

دوسری جانب جاپانی وزیر خارجہ ٹارو کونو کا ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ ٹوکیو مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

 

Advertisement