روسی، شامی فورسز کی کارروائی، بچوں، خواتین سمیت 22 افراد ہلاک

Last Updated On 22 November,2019 07:54 pm

دمشق: (ویب ڈیسک) جنگ زدہ ملک شام میں دو مختلف حملوں کے دوران بچوں، خواتین سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دو مختلف واقعات میں روسی اور حکومتی دستوں نے جنگ زدہ ملک میں دہشتگردوں کے آخری گڑھ میں کی، فضائی حملوں کے دوران 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ایک راکٹ زچہ و بچہ وارڈ کے قریب گرا اور بمباری کے بعد وہاں متعدد خیموں میں آگ لگ گئی مہاجر کیمپ میں ہزاروں پناہ گزین موجود ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ان حملوں کے دوران ہلاک ہونے والوں 10 بچے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر انہی حملوں میں تین خواتین بھی زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی تنظیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حملوں کے دوران کلسٹر بموں کو استعمال کیا گیا۔

Advertisement