شامی حکومت پر زہریلی گیس حملے کا الزام، اقوام متحدہ کی واچ ڈاگ رپورٹ غلط نکلی

Last Updated On 24 November,2019 10:55 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے اہلکار نے شام میں مبینہ زہریلی گیس حملے کا پول کھول دیا، لیک ای میل میں انکشاف ہوا ہے کہ شام میں کیمیائی حملےسے متعلق اقوام متحدہ کی واچ ڈاگ رپورٹ یکسرغلط تھی۔

اقوام متحدہ کے اہلکار کی ای میل لیک ہو گئی جس میں عراق جنگ کی طرح شام جنگ کے لیے بھی جعلی ڈوزئیر تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اہلکار کے مطابق شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف کارروائی کے لیے جعلی رپورٹ تیار کی گئی، زہریلی گیس حملے کا دعوی کر کے امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام پر حملہ کر دیا تھا۔

شام کے علاقے دوما میں صدر بشار الاسد پر زہریلی گیس حملے کا الزام لگایا اور دو ماہ میں مبینہ زہریلی گیس حملے سے متاثر بچوں کو ہسپتال میں تڑپتے دکھایا گیا تھا۔
 

Advertisement