آسٹریلوی وزیراعظم کا جنگلات میں لگی آگ سے پیداشدہ بحران میں لاپرواہی کا اعتراف

Last Updated On 12 January,2020 10:44 am

سڈنی: (دنیا نیوز)آسٹریلیا کے وزیراعظم سکوٹ موریسن نے جنگلات میں لگی آگ سے پیدا ہونے والے بحران پر کے دوران لاپرواہی کا اعتراف کر لیا

۔دارالحکومت کنبرا میں ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نےا س بات کا اعتراف کیا ہے کہ ستمبر سے جاری جنگل کی آگ سے بڑا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے آگ کے اس بحران پر رائل کمیشن بھی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلین وزیراعظم کو عوام کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آگ سے 30 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر جل چکے ہیں۔