198 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا، مرنیوالوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی

Last Updated On 26 March,2020 11:25 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی، مہلک وائرس سے آج مزید 17 افراد ہلاک ہوئے۔

چین میں آج مزید 6 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 2 سو 87 ہو گئی، امریکا میں مزید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد ایک ہزار 32 ہوگئی۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتیں ہوئیں، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔

دنیا بھر میں اٹلی میں سب زیادہ ہلاکتیں ہوئیں تعداد 7 ہزار 5 سو تین ہو چکی ہے، سپین دوسرے نمبر پر ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 6 سو 47 ہے، ایران میں 2 ہزار 77 اور فرانس میں ایک ہزار 3 سو اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 سعودی عر ب میں ایک اور شخص کورونا سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی، مکہ میں 46 سالہ شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا، مملکت میں 133 نئے مریض سامنے آگئے، اس طرح کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 900 ہوگئی۔

شاہ سلمان نے دارالحکومت ریاض، مکہ اور مدینہ میں آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، تینوں شہروں میں کرفیو کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، ان شہروں سے کسی کو باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مملکت کی 13 ریاستوں میں سفر بند کر دیا گیا، شاہی فرمان میں ان تین شہروں میں کرفیو کا دورانیہ بھی بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا گیا۔ کرفیو اب شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

Advertisement