مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی، پیرس میں کیفے اور ریستوران کھل گئے

Last Updated On 03 June,2020 11:43 am

پیرس: (دنیا نیوز) مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد زندگی معمول پر آنے لگی، پیرس کی معروف شاہراہ پر کیفے اور ریستوارن میں کام شروع ہو گیا۔ برطانیہ کی سب سے چھوٹی کافی شاپ بھی کھل گئی۔ تھائی لینڈ میں بیوٹی سیلون کھولنے کے بعد گاہکوں کو منی ماسک پہنائے گئے، پرتگال میں ڈرائیو ان سینما کھل گیا۔

پیرس کی معروف شاہراہ پر 11 ہفتوں کے شٹ ڈاون کے بعد لوگ کھلی فضا میں اپنے من پسند کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، ویٹرز نے ماسک پہنے اور گاہکوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھا۔ برطانیہ کی سب سے چھوٹی کافی شاپ بھی کھل گئی جو برٹش جوڑے نے دو ٹیلی فون باکس میں بنا رکھی ہے۔

میک اپ بھی کروانا ہے اور وائرس سے بھی بچنا ہے، تھائی لینڈ میں بیوٹی سلیون میں آنے والے گاہکوں کومنی ماسک پہنائے گئے، خواتین نے محفوظ طریقے سے چہرے کی دلکشی میں اضافہ کروایا۔

دنیا بھر میں ڈرائیواِن سینما کا رواج بڑھتا جا رہا ہے، پرتگال میں بھی لوگوں نے اپنی اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر من پسند مووی کا لطف اٹھایا۔
 

Advertisement