امریکی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، 18 فوجیوں سمیت 21 زخمی

Last Updated On 13 July,2020 09:40 am

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی، 18 فوجیوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سان ڈی یاگو نیول بیس پر لنگر انداز بحری جہاز پر دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا۔

جنگی جہاز پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے جنہیں جہاز سے باہر نکال لیا گیا ہے، حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔