دنیا بھر میں کورونا سے 6 لاکھ 13 ہزار 213 اموات، امریکہ میں‌ مزید 545 افراد جان سے گئے

Last Updated On 21 July,2020 12:33 pm

لکسمبرگ: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 13 ہزار 213 ہو گئی، امریکہ میں مزید 545 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 718، امریکا 545 اور میکسیکو میں 301 ہلاکتیں ہوئیں، بھارت میں مزید 596 اور ایران میں 217 افراد لقمہ اجل بنے، امریکا میں مزید 62 ہزار، برازیل میں 21 ہزار، بھارت میں 36 ہزار، روس میں 5 ہزار سے زائد اور جنوبی افریقا میں 9 ہزار کیسز سامنے آئے۔

جنوبی افریقا متاثرہ افراد کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا، فلپائن نے کہا ہے کہ وہ 2021 تک ایک کروڑ افراد کے ٹیسٹ کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ دوبارہ سے کورونا وائرس پر عوامی بریفنگ شروع کر رہے ہیں۔
 

Advertisement