باپ نے اپنے ہی تین بچوں کو اغواء کر لیا

Published On 28 August,2020 05:18 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں باپ نے اپنے ہی 3 بچوں کو چاقو کے زور پر اغوا کر لیا۔

لندن پولیس کے مطابق تین بچے بلال صفی، ابرار صفی اور یاسین صفی فوسٹر کیئر میں تھے کہ ان کے والد عمران صفی نے انہیں اغوا کر لیا۔

پولیس نے بچوں کی بازیابی کے لیے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے، سرچ آپریشن میں 100 اہلکار حصہ لے رہے ہیں

لندن پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران صفی بچوں کو لے کر بیرون ملک نہ چلا جائے، اس لیے برطانیہ کے تمام خارجی راستوں پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ہونے کے شبہے میں 8 افراد گرفتار کر چکے ہیں۔
 

Advertisement