برطانوی وزیراعظم کے والد کو بغیر ماسک خریداری مہنگی پڑ گئی، 200 پاؤنڈ جرمانہ عائد

Published On 01 October,2020 11:40 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد کو ماسک پہنے بغیر خریداری مہنگی پڑ گئی، پولیس نے دوسو پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔

وزیراعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن نے مبینہ طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، قوانین کی خلاف ورزی پر بورس جانسن کے والد کو دو سو پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ بغیر ماسک عوامی مقامات پر جانے پر سٹینلے جانسن نے معذرت کر لی۔

رپورٹ کے مطابق سٹینلے جانسن ایک نیوز ایجنٹ کی دکان پر بغیر ماسک خریداری کر رہے تھے۔ اس سے قبل بھی سٹینلے جانسن سے متعلق شکایات سامنے آ چکی ہیں جب وہ کئی ماہ قبل کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ماسک سفر کے مرتکب ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک کچھ وقت گزار کر آئے ہیں جس کے سبب ملکی قوانین سمجھنے سے متعلق بھول ہو گئی۔
 

Advertisement