بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے: ترک صدر اردوان

Published On 05 October,2020 10:41 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

بین الاقوامی صلاح الدین ایوبی کانفرنس کے حوالے سے ہدیٰ پارٹی کے چیئر مین اسحق ساعلام کو بھیجے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم بیت المقدس کے دوسرے فاتح صلاح الدین ایوبی اور ان کے دلیر فوجیوں کو رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عثمانی دور زندہ ہو گا، مقبوضہ بیت المقدس ہمارا شہر ہے: رجب طیب اردوان

انہوں نے صلاح الدین ایوبی کے ان الفاظ کا حوالہ دیا ہے کہ اللہ کا گھر قبضے میں ہو تو صلاح الدین اپنے گھر میں کیسے راحت و آرام سے سو سکتا ہے ، صلا حالدین بیت المقدس کا عاشق ایک عظیم کمانڈر تھا۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کے قومی ترانے کے شاعر ’مہمت عاکف ایرسوئے نے صلاح الدین ایوبی کو ’مشرق کے محبوب ترین سلطان‘‘ کے الفاظ سے پکارا ہے۔ وہ صرف مسلمان کے دلوں میں ہی نہیں بستے بلکہ اپنے عدل و انصاف، دلیری و شجاعت اور شفقت و مرحمت کی وجہ سے اپنے دشمنوں کی نگاہ میں بھی ہمیشہ ایک اعلیٰ مقام پر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آیا صوفیہ کے بعد ہماری اگلی منزل مسجد اقصیٰ ہے: رجب طیب اردوان

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قبضے کو جائز بنانے والا ، اسرائیل کے بیت المقدس کے الحاق پلان کی منظوری دینے والا اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کے جائز حقوق کی پامالی کرنے والا ہر قدم صلاح الدین ایوبی کی امانت کی توہین کا مفہوم رکھتا ہے۔
 

Advertisement